وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خواجہ شاہزیب اکرم اور خواجہ وسیم افضل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب ہونے پر علی حسام کو مبارکباددی۔ ملاقات میں تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ پربھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے کاروباری برادری سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ تاجر، صنعت کار اور سرمایہ داروں کی آسانی کیلئے ای بز متعارف کرایا ہے۔انڈسٹریلائزیشن کیلئے سرخ فیتے کی رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام نے امن وامان کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کوبھی سراہا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم پنجاب میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔خواجہ شاہزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف دن رات محنت کرکے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا رہی ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سٹروک ڈے پر پانچ ارب روپے کے اضافی فنڈز دینے کا اعلان
2 دن ago
*CM Punjab announces teaching hospital in Rasul, medical college admissions from Jan 2027*
2 دن ago
*CM Maryam Nawaz inaugurates University of Rasul and Rasul Medical College in Mandi Bahauddin*
3 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
3 دن ago






