وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت امن وامان پرخصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آرپی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اجلاس میں ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سے متعلق امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عورتوں اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عورتوں اور بچوں کیخلاف جرائم سمیت امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کیلئے چار ہفتوں کی مہلت دے دی اور امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری نہ آنے پر متعلقہ پولیس افسرکوہٹانے کی وارننگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو تمام اضلاع بالخصوص صوبائی سرحدی علاقوں سے گندم کی سمگلنگ روکنے کی ہدایت کی اور پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک مینجمنٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا اور اوور سپیڈنگ پر یقینی کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو صوبہ بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور برآمدگی کا حکم دیا اور کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں پولیس پٹرولنگ کی ہدایت کی اور پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس خود پہنچنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام آرپی اوز کو ہر قسم کے جرائم پر ویکلی میٹنگ کا حکم دیا اور متعلقہ ڈی پی اوز کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں ڈولفن کو پٹرولنگ کیلئے بائیکس اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مجوزہ دھرنے کے دوران بہترین ڈیوٹی پر آرایم سی کو سراہا اور ڈیوٹی کے دوران جاں بحق پولیس اہلکاروں کیلئے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق پولیس افسروں کے اہل خانہ کیلئے تاحیات تنخواہ اور پیکج دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا اورملتان واقعہ سمیت ہر سنگین جرم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ لاہور میں جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 41 فیصد کمی ہوئی۔ ڈیرہ غازی خان ریجن میں مجموعی طور پرجرائم میں 16 فیصد، کوٹ ادو ضلع میں 27 فیصد، راجن پور میں 7 فیصد، لیہ میں 25، ڈیرہ غازی خان ضلع میں 9 فیصد اور مظفر گڑھ میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 52 فیصد جبکہ ضلع رحیم یار خان میں 50 فیصد کمی ہوئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شیخوپورہ ریجن کے جرائم میں 32 فیصد،ضلع قصور میں 32 فیصد، ننکانہ 19فیصد، شیخوپورہ ضلع میں 31 فیصد کمی ہوئی۔ ملتان ریجن کے جرائم میں مجموعی طور پر 47 فیصد کمی آئی اسی طرح ضلع وہاڑی میں 50 فیصد، لودھراں میں 30 فیصد، خانیوال میں 40 فیصد، ملتان میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔ راولپنڈی ریجن کے جرائم میں مجموعی طورپر 36 فیصد کمی آئی جبکہ ضلع راولپنڈی کے جرائم میں 42 فیصد، جہلم 38 فیصد، اٹک 9 فیصد، چکوال10 فیصد اور مری میں 17 فیصد کمی آئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال ریجن کے جرائم میں مجموعی طور پر 42 فیصد، ضلع اوکاڑہ کے جرائم میں 45 فیصد، ضلع ساہیوال 39 فیصد، اور ضلع پاکپتن میں 43 فیصد کمی ہوئی ہے۔ گوجرانوالہ ریجن میں مجموعی طور 67 فیصد کمی آئی اسی طرح ضلع سیالکوٹ کے جرائم میں 57 فیصد، نارووال میں 54 فیصد اور ضلع گوجرانوالہ میں 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گجرات ریجن میں جرائم میں 58 فیصد،وزیرآباد ضلع 67 فیصد، منڈی بہاؤالدین 51 فیصد، گجرات56 فیصد، حافظ آباد میں 55 فیصد کمی ہوئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل پولیس اسٹیشن پراجیکٹ سے شہری مستفید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 9702 سروسزکا اجراء کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں ہوگا، معافی نہیں دیں گے۔منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائی یقینی بنائی جائے۔ جرائم کے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی اور نیٹ ورک توڑنے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں ہرجگہ پٹرولنگ نظر آنی چاہیے تاکہ جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف پیدا ہو۔ ہجوم سے نمٹنے کیلئے مخصوص آر ایم سی پولیس فورس کی مستقل کیپسٹی بلڈنگ جاری رکھی جائے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،علی جان سیکرٹری سکول ایجوکیشن،ڈاکٹر آصف طفیل سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس تعینات
24 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سعودی عرب کے نئے تعینات ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات
2 دن ago
خوشحال دیہات ایکٹ 2026،پنجاب میں ویلج کمیٹیاں بنانے کی منظوری،ڈپٹی کمشنرز نگران،اسسٹنٹ کمشنرز سربراہ ہونگے
2 دن ago
CM MARYAM NAWAZ ATTENDS KINNAIRD COLLEGE’S 89TH CONVOCATION
3 دن ago






