چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے پیر کے روز زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور زیر تعمیر عمارت تقریباً 9 منزلوں پر مشتمل ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عمارت کی تمام منزلوں کا تعمیراتی کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ تعمیراتی کاموں کیساتھ منصوبے کی فنشنگ کا کام بھی تیزی کیساتھ سے جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اکیڈمی میں زیر تربیت جوانوں کیلئے جدید ٹریننگ کی سہولیات بھی شامل ہونگی۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے منصوبے کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی میں اعلیٰ تربیت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شامل تمام تعمیراتی اور فنشنگ کے کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کی توسیع اور ایلیٹ پولیس سکول کا دورہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ ایلیٹ پولیس سکول میں تربیت کیلئے ریپلنگ ٹاورز اور ابسٹکلز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کیساتھ ان کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button