وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کیلئے بلیواکانومی پروگرام شروع ہے۔ ایکوا کلچر کے فروغ سے صوبے کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافے ہوگا۔ پنجاب میں بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سرگودھا شرمپ اسٹیٹ، علی والا اور شاہ گڑھ شرمپ فارم منصوبوں کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے کے لیے 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی جبکہ 118 تالابوں کے 92 فیصد پشتوں کی تعمیرکا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل ہونے سے پانی فراہمی کے نظام کا 92 فیصد کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے کے لیے 365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے کا 100 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ شرمپ فارمنگ کا یہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ 2020 میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے زمین کو پختہ بنانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ منصوبے کی مزید سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ویئر ہاؤس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے، ایڈمن بلاک اور فیڈ سٹور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ علی والا شرمپ اسٹیٹ کے لئے مختص اراضی کے1267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ کلیئر کر دیا گیا۔ 737 میں سے 642 تالابوں کی کھدائی بھی مکمل کر لی گئی۔ ڈرینج سسٹم پر 91 فیصد کام مکمل ہوگیا جبکہ ایم ڈی سی ڈرینز کی کھدائی کا 100 فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔9000 میٹر روڈ نیٹ ورک کا سروے و کلیئرنگ مکمل کر لی گئی اور ارتھ فلنگ کا 80 فیصد کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔علی والا شرمپ فارمنگ منصوبے کے لیے 317 ٹیوب ویلز کی بورنگ کا کام مکمل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت علی والا شرمپ فارمنگ منصوبے میں ایڈمن آفس، ہاسٹل، ویئر ہاؤس اور لیبر کی رہائشی عمارت تعمیرکی جارہی ہیں جس کی بنیادوں کا 100 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ شاہ گڑھ شرمپ فارم میں واٹر سپلائی 90 فیصد، الیکٹریفیکیشن 95 فیصد اور رابطہ سڑک کی تعمیر کا 97 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں پہلی مرتبہ سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش کے لیے جدید سائنسی نظام کے استعال کا یہ پہلا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔جھینگوں کی افزائش کے لیے درکار پانی کا درجہ حرارت موزوں پایا گیا ہے، منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین نے تجربات کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جھینگوں کی افزائش کے لیے روزانہ 114 کلوگرام خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ سپلیمنٹس کے ذریعے جھینگوں کے بین الاقوامی معیار اور پیداوار میں بہتری کی رپورٹ بھی حوصلہ افزا پائی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شرمپ فارمنگ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت پرپوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ کو پنجاب کو ایکوا کلچر کا مرکز بنائے گی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
احسان بھٹہ کو سیکرٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،مظفر خان ممبر جوڈیشل،خضر افضال سپیشل سیکرٹری آبپاشی،اورنگزیب حیدر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ تعینات
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر
3 دن ago
محکمہ خزانہ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے بلدیاتی اداروں کو3 ارب 66 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دیئے
4 دن ago
”سی ایم لوکل روڈز“پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
Related Articles
پنجاب نے صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا،دیگر صوبے بھی ستھرا پنجاب سے سیکھیں، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
6 دن ago
مریم نواز شریف کاڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحٰی کے پیش نظر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چاند رات اور عیدالاضحٰی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
2 ہفتے ago



