بلدیہ عظمٰی لاہور کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،6 مسمار،چار سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے عزیز بھٹی زون میں ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا

۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے خواجہ احمد حسان روڈ،زیتون کالونی،حسن آباد،رشید پورہ،مومن پورہ اور نادیہ گھی مل کے ساتھ ایریا میں کارروائی کی۔

عزیز بھٹی زون شعبہ پلاننگ کے ساتھ ملکرمجموعی طور 6 غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ چار کو سربمہر کر دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button