بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ اور عزیز بھٹی زون میں آپریشن،5 مسمار،3 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ اور عزیز بھٹی زون میں آپریشن کیا

۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 3 کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں دونوں زونز کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ان میں بہار شاہ روڈ،سندر داس روڈ،علامہ اقبال روڈ،حبیب اللہ روڈ،بدر سٹریٹ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button