گجرات:سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل کی ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات،پی ڈی پی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق کے ہمراہ گجرات کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت ضلع گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا اور ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار اور پیش رفت کی مؤثر نگرانی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button