ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت ایل ڈی پی فیز ون اور ٹو کی جی آئی ایس میپنگ کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون اور ٹو کی پیش رفت اور آپریشنز اینڈ مینٹیننس امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایل ڈی پی منصوبوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور مانیٹرنگ کے لیے جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جی آئی ایس میپنگ کے ذریعے سیوریج اور واٹر سپلائی نیٹ ورک کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں ڈی سلٹنگ آپریشنز، سیوریج لائنوں کی صفائی اور آپریشنل کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا نے متعلقہ افسران کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ، باہمی کوآرڈینیشن اور فیلڈ آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی ایم ڈی آپریشنز، ڈائریکٹرز آپریشنز، ڈائریکٹر جی آئی ایس، نیسپاک ٹیم اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button