راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے یونیسیف اور محکمہ خواندگی پنجاب کے اشتراک سے گنجے سدواہ میں غیر رسمی تعلیم کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ گنجے سدواہ روڈا کی حدود میں واقع 91 دیہات میں سے ایک ہے۔ اس اقدام کے تحت محکمہ خواندگی پنجاب کے تعاون سے 22 غیر رسمی سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کا مقصد دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر روڈا **کرنل نوید ریاض اور ڈائریکٹر جنرل لٹریسی پنجاب محترمہ عمرانـہ توقیر** نے مشترکہ طور پر منصوبے کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل نوید ریاض نے کہا کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کی خواندگی و غیر رسمی تعلیم پالیسی 2025ء اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد صفر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے روڈا کے شعبہ سی ایس آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی ترقی کے اہداف کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر **ڈائریکٹر سی ایس آر روڈا محترمہ فاطمہ علی خان** نے کہا کہ کمیونٹی کی شمولیت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی انسانی ترقی کے اشاریوں میں بہتری کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈا غیر رسمی سکولوں، عارضی تعلیمی مراکز اور فنی تعلیم کے ذریعے تعلیمی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے داخلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی داخلہ مہم بھی شروع کی گئی ہے، جس کے تحت سکولوں کے باہر آگاہی بورڈز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے سی ای او روڈا **عمران امین** کے وژن اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی میں روڈا بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی بہبود کے لیے بھی مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔**یونیسیف کے نمائندے کامران لون** نے تقریب کے شرکاء کو ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (ALP) کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد رسمی تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کو تیز رفتار اور لچکدار تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بن سکیں۔*ڈائریکٹر جنرل لٹریسی پنجاب محترمہ عمرانـہ توقیر** نے شرح خواندگی میں اضافے اور 22 غیر رسمی سکولوں کے قیام کے لیے روڈا کی کاوشوں اور کمیونٹی کی شمولیت کو سراہا۔ انہوں نے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے روڈا کے عزم کی تعریف کی اور ایسے منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لیے محکمہ خواندگی پنجاب کی جانب سے بھرپور تعاون اور مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔یہ منصوبہ روڈا، یونیسیف اور محکمہ خواندگی پنجاب کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے، جس کا مقصد شرح خواندگی میں اضافہ، سکولوں میں بچوں کے داخلوں کو فروغ دینا اور پسماندہ علاقوں میں پائیدار تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری، بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن کے تسلسل کی منظوری کیلئے اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
1 دن ago
Danish Delegation Visits WASA Lahore, Discusses Investment Opportunities in Mega Development Projects
1 دن ago
ڈنمارک کے وفد کا واسا لاہور کا دورہ، میگا پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
1 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 میگا انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس مکمل*
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت بینک آف پنجاب میں بلاسود قرضوں کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس*
Related Articles
روڈا نے ملک میں پہلی بار کوڑا ڈھیر سے میتھین گیس اخراج میں کمی کے حوالے سے عملی اقدام کا آغاز کر دیا
6 دن ago
ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کا دائرہ مزید 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا،41 اضلاع ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نیٹ ورک میں شامل
6 دن ago




