میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب کے نظام اور بنیادی شہری انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چنیسر ٹاؤن میں 301.433 ملین روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے کے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ضلع شرقی کے چنیسر ٹاؤن میں محمودآباد پولیس اسٹیشن سے چاندنی چوک تک 100 فٹ چوڑی سڑک کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرکے ایم سی سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، سٹی کونسل کے اراکین، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، ضلعی صدر اقبال شاہ، سٹی کونسل میں اقلیتی رکن ویوک شرما، منتخب نمائندے اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں میں مختلف اہم شاہراہوں کی بہتری اور بحالی کے ساتھ سڑکوں اور نالوں کی تعمیر و مرمت بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں کے تحت مریم مسجد جناح روڈ پر سڑک اور نالے کی بہتری و بحالی کا کام کیا جائے گا، جبکہ والڈروف روڈ کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چنیسر روڈ پر شارع فیصل سے امبالہ بیکری (کے ایف سی سے پھاٹک چنیسر ہالٹ تک) سڑک اور نالے کی بحالی بھی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ ان منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 426 ہزار مربع فٹ رقبے پر اسفالٹ کا کام کیا جائے گا جبکہ چنیسر ٹاؤن کی مختلف سڑکوں اور علاقوں میں 395 ہزار مربع فٹ رقبے پر پیور بلاکس لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سڑکوں پر 27 ہزار 200 رننگ فٹ کرب اسٹون ایج بلاکس نصب کیے جائیں گے تاکہ سڑکوں کے کناروں کو بہتر اور پائیدار بنایا جاسکے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 1150 رننگ فٹ آر سی سی سیوریج پائپ بھی بچھائے جائیں گے، جس سے بارش اور گندے پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سڑکوں، مؤثر نکاسی آب اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کراچی کی ترقی کے لیے تمام ٹاؤنز میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری رکھے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری شہری انفرااسٹرکچر فراہم کیا جاسکے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی اور شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، کراچی کے سات اضلاع اور 25 ٹاؤنز میں تقریباً 13 ارب روپے کی لاگت سے 149 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی رواں سال 68 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی۔ ہمارا مشن کراچی کو ترقی دینا اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد محمودآباد کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنا ہے، سڑکوں کی تعمیر سے قبل علاقے میں سیوریج کے مسائل حل کیے گئے ہیں تاکہ ترقیاتی کام پائیدار بنیادوں پر مکمل ہوں،انہوں نے کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور جہاں عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو عزت دی، وہاں ان کے منتخب نمائندوں نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا ہے، کونسلر سے لے کر وزیر تک تمام نمائندے کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج بلدیاتی نظام اور اختیارات وہی ہیں لیکن فرق صرف چہروں کا ہے۔ آج یہاں منافقین اور متعصب عناصر کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کے کارکنان موجود ہیں، جو عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز اور ان کی تکمیل ہی ہماری کارکردگی کا اصل ثبوت ہے۔ لیاری میں پانی کی فراہمی کے لیے لائن پر کام کیا جائے گا جبکہ مچھر کالونی کے عوام سے آر او پلانٹ کے قیام کا جو وعدہ کیا تھا اس کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہونے جارہا ہے، چند ہفتوں میں چکور نالہ ایکسپریس وے بھی مکمل کردیا جائے گا جبکہ گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ اور اسکیم 33 کے شہریوں کے مسائل بھی حل ہونے جارہے ہیں، یہ تمام وہ وعدے ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے انتخابات کے دوران عوام سے کیے تھے اور اب انہیں پورا کیا جارہا ہے۔میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بعض عناصر کو شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام ہضم نہیں ہورہے لیکن ہم کسی کی تنقید کی پروا کیے بغیر اپنے کام کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے دل جیتتے رہیں گے۔ عوام کو اس بات سے دلچسپی نہیں کہ کون جلسے کررہا ہے اور کون نہیں، بلکہ انہیں بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، پانی اور دیگر بنیادی مسائل کا سامنا ہے اور وہ ان کا حل چاہتے ہیں۔ اسی تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی ری سیٹ کی بات کی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک کے تمام سیاسی قائدین مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ بیٹھیں اور قومی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں،انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام ارتقائی عمل سے گزرتا ہے، اسے بہتر بنانے کے لیے تسلسل اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر چند سال بعد کسی نظام کو ختم کرنے اور نیا نظام لانے کی بات کرنے کے بجائے موجودہ نظام میں بہتری لانے پر توجہ دینی چاہیے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام قومی معاملات پر تمام قیادت مل بیٹھ کر معقول انداز میں فیصلے کرے، ہر شخص اپنی رائے دے رہا ہے لیکن تمام معاملات پر غور و فکر کرتے ہوئے پاکستان کے مفاد، ترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھنا چاہیے۔ فیصلے کسی مخصوص گروہ یا لابی کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے پاکستان کے مفاد میں ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک مستقبل نوجوانوں کا ہے ہمیں اجتماعی طور پر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو آگے کس سمت اور کس طرح لے کر جانا ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
Karachi’s Development Journey Will Not Be Allowed to Stop: Karamullah Waqasi
22 گھنٹے ago
مینگروو بائیو ڈائیورسٹی پارک کا دورہ، پارک جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
یونین کمیٹی 8 کی وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار خلیل احمد ہوت کی کامیابی،لیاری میں جشن کا سماں
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں 731 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کیماڑی کا دورہ
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں نو تعمیر شدہ ”قائد عوام او پی ڈی بلاک“ کا افتتاح کردیا۔
6 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےسہراب گوٹھ میں مولانا عبید اللہ سندھی روڈ تا ایوب گوٹھ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
7 دن ago
گلشن حدید میں جدید عوامی پارک قائم،کراچی میں سرسبز مقامات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے،میئر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
شہر کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago


