واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ لیبارٹری نے بین الاقوامی معیار ISO/IEC 17025 کے تحت گزشتہ چھ سال سے اپنی ایکریڈیٹیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔حالیہ اسیسمنٹ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے،
جس کے بعد آئندہ تین سالہ سائیکل کے لیے ایکریڈیٹیشن کے تسلسل کی سفارش کی گئی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی رہنمائی اور چیف کیمسٹ ڈاکٹر زینب عباس کی نگرانی میں لیبارٹری ٹیم گزشتہ چھ سال سے پانی کی جانچ اور کوالٹی مینجمنٹ کے بین الاقوامی معیارات پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔یہ اہم کامیابی لیبارٹری ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔واسا لاہور شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پانی کی جانچ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔






