واسا لاہور میں اسمارٹ واٹر میٹرنگ کے جدید نظام کا باقاعدہ آغاز

جوہر ٹاؤن میں 1,000 الٹراسونک اسمارٹ واٹر میٹرز کامیابی سے نصب اور فعال کر دیے گئے۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا اسمارٹ واٹر میٹرنگ سسٹم اور ڈیوائس مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ،ڈائریکٹر پی اینڈ ای مدثر جاوید کی جانب سے ایم ڈی واسا کو منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمارٹ میٹرنگ کے تحت صارفین کو پانی کے حقیقی استعمال کے مطابق بل جاری کیے جا رہے ہیں۔صارفین پنجاب واسا کی موبائل ایپ کے ذریعے روزانہ پانی کے استعمال اور میٹر ریڈنگ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ موبائل ایپ کے ذریعے صارفین کو پانی کے بلوں اور روزانہ پانی کی کھپت کی تفصیلات تک آسان رسائی حاصل ہے۔اسمارٹ میٹرنگ سے پانی کے ضیاع، چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔ ڈیوائس مینجمنٹ ڈیش بورڈ کے ذریعے اسمارٹ میٹرز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔جدید میٹرنگ سسٹم کے ذریعے پانی کی طلب اور رسد کا بہتر تعین ممکن ہو رہا ہے۔ اسمارٹ واٹر میٹرنگ کے ذریعے پانی کے ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اسمارٹ واٹر میٹرنگ منصوبے میں توسیع کی جائے گی، جس کے تحت آئندہ تین ماہ کے دوران مزید 10 ہزار میٹرز نصب کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button