ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس، زیر زمین واٹر ٹینکس اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ

حکومت پنجاب کے وژن کے تحت پانی کی بچت، اربن فلڈنگ کے خدشات کے خاتمے اور شہری سہولیات کے فروغ کے لیے واسا لاہور نے اپنی ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ ڈائریکٹرز نے ایم ڈی واسا کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت دی کہ زیر زمین واٹر ٹینکس کے منصوبوں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کے خدشات کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ شہریوں کی خدمت واسا کی اولین ترجیح ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنا لازمی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبے شہر کی ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے بروقت تکمیل سے لاہور کے شہریوں کا معیارِ زندگی مزید بہتر ہوگا۔ایم ڈی واسا کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران اپنی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ کسی قسم کی تاخیر یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ شہریوں کا ادارے پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

جواب دیں

Back to top button