معاشرے اور نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے زیر اہتمام بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ سری لنکا کے اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ نے صدرات کی کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین لاہور شہر میں منشیات کے خلاف جاری مہم، مستقبل کی منصوبہ بندی، اداروں کے مابین نیٹ ورکنگ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی اس موقع پر وائس چئیرمین سید محسن نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر شرکاء کو آگاہ کیا اس موقع پر اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ کو ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کا چیف پیٹرن منتخب کر لیا گیا۔ اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، منشیات جسی لعنت کی طرف راغب ہونا افسوس ناک ہے نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے بھرپور کام کریں گے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا چیف پیٹرن بننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اس موقع پر سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ منشیات کے خلاف کام کرنا آسان نہیں بلکہ مشکل مرحلہ ہے،منشیات کے تدارک کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد پر مشتمل ایک کور ٹیم بنا رہے ہیں، جن کی سفارشات کی روشنی میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ تقریب میں ایس پی ٹریفک سید ظفر عباس نقوی، سیکرٹری جنرل عدیل راشد، ماہر تعلیم ڈاکٹر عامر محمود، بشریٰ ندیم، ماہر قانون فواد مغل، نثار حسین نے شرکت کی۔
Read Next
1 ہفتہ ago
پنجاب یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی PU-786 کی کمرشلائزیشن کا معاہدہ طے پا گیا
فروری 9, 2026
پنجاب میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
جنوری 20, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
جنوری 19, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
جنوری 13, 2026
*فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم*
Related Articles
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 16, 2025
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 28 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،نوٹیفکیشن
دسمبر 12, 2025




