ٹرسٹ سکول عامر ٹاؤن کیمپس، ہربنس پورہ لاہور میں اساتذہ کے سمر یونیفارم 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی، سماجی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر *ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے* کی۔ تقریب میں رشدہ لودھی، بشریٰ اعتزاز، رابعہ نجم، صوفیہ قادر خان، عمرانہ شاہ، ہما میر، بلقیس، سید عمران شفقت اور امریز خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ٹرسٹ سکول کی بانی ٹرسٹی سائرہ طاہر، سی ای او طاہر یوسف، مختلف کیمپسز کے پرنسپلز، ہیڈز، اکیڈمک کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران اساتذہ کے لیے متعارف کرائی گئی نئی سمر یونیفارم کو شرکاء اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ کے لیے یکساں یونیفارم نہ صرف پیشہ ورانہ شناخت کو مضبوط بناتی ہے بلکہ ادارے میں نظم و ضبط، یکجہتی، احساسِ وابستگی اور مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق یونیفارم اساتذہ کے وقار اور ادارہ جاتی تشخص کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے بھی ایک مثبت اور منظم تعلیمی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔مہمانوں نے ٹرسٹ سکول کی تعلیمی معیار، جدت پسندی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو ایک وژنری اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔ شرکاء نے بھی اس منفرد سنگِ میل کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر معیاری تعلیم، ادارہ جاتی ترقی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ بہتری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس تقریب کو ٹرسٹ سکول کی تعلیمی روایات میں ایک اہم اور یادگار پیش رفت قرار دیا۔
Read Next
مئی 11, 2026
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مارچ 30, 2026
*یکم اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال، ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب*
مارچ 11, 2026
پنجاب یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی PU-786 کی کمرشلائزیشن کا معاہدہ طے پا گیا
فروری 9, 2026
پنجاب میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
جنوری 20, 2026
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
Related Articles
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
جنوری 19, 2026
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 16, 2025

