خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر

خیبرپختونخوا مالی سال 2026-27 بجٹ میں محکمہ بلدیات اور محکمہ زکوۃ کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت بڑا اضافہ کیا گیا ہے- محکمہ بلدیات بجٹ: 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب روپے کردیا گیا ہے۔محکمہ زکوۃ بجٹ: 19 ارب سے بڑھا کر 28 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ مالی سال 2026-27 بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔صحت بجٹ: 274ارب سے بڑھا کر 334 ارب روپے کردیا گیا ہے- تعلیم بجٹ: 419 ارب سے بڑھا کر 468 ارب کردیا گیا ہے۔

مالی سال 2026-27 بجٹ میں سرکاری ملازمین اور محنت کش طبقے کیلئے اہم ریلیف اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں- سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7% اضافہ کنوینس الاؤنس میں 50% اضافہ اسپیشل کنوینس الاؤنس 6,000 سے بڑھا کر 10,000 روپے- مزدور کی کم از کم اجرت کو 40,000 سے بڑھا کر 45,000 روپے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کردیا گیا ہے۔ یہ اقدامات مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔خوشحال خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27 

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کے 10 ماہ کے دوران 102 ارب روپے کے ریکارڈ محاصل جمع کئے ہیں۔مالی سال 2026-27 بجٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ انرجی و پاور کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت بڑا اضافہ ہوا ہے- محکمہ ٹرانسپورٹ بجٹ: 10 ارب سے بڑھا کر 14 ارب روپے کردیا گیا ہے۔- محکمہ انرجی و پاور بجٹ: 29 ارب سے بڑھا کر 42 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ مالی سال 2026-27 بجٹ میں محکمہ زراعت اور یونیورسل ہیلتھ کیئر صحت کارڈ کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت بڑا اضافہ کیا گیا ہے محکمہ زراعت بجٹ: 25 ارب سے بڑھا کر 29 ارب روپے کردیا گیا ہے۔- صحت کارڈ بجٹ: 41 ارب سے بڑھا کر 50 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button