کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم ہے۔ سیکریٹری کی سیٹ گزشتہ کئی سال سے میوزیکل چیئربنی ہوئی ہے ، کبھی ایک ایڈیشنل سیکریٹری کو چارج دیا جاتا ہے تو کبھی دوسرے کو چارج سپرد کردیاجاتا ہے۔ 900 سے زائد فارمیسی کالجز اور 70 ہزار طالب علموں کا مستقبل اس کھیل کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت فارمیسی کونسل تجربہ گاہ بنی ہوئی ہے کونسل دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم ہے، کبھی کسی ایڈیشنل سیکریٹری کو چارج دیا جاتا ہے تو کبھی دوسرے کو ذمے داری دی جاتی ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ پر بھی ایک سال کے اندر تین افسران کو تعینات کیاجاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکریٹری کے عہدے سے ہٹائے گئے ڈریپ کے افسر ڈاکٹر اختر عباس کو دوبارہ چارج دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کونسل کے ڈھانچے کی قانون کے مطابق تنظیم نو کا حکم دیدیا ہے۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گزشتہ سال اگست میں کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر پاکستان فارمیسی کونسل سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا تھا ۔
Read Next
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب بھر میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
دسمبر 16, 2025
پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے وائس چانسلر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 12, 2025
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 28 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،نوٹیفکیشن
دسمبر 7, 2025
ڈگری کی تصدیق کا جدید نظام، طلبہ گھر بیٹھے سہولت حاصل کر سکیں گے
Related Articles
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کےسینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین تین ماہ سے پنشن سے محروم،وزیر اعلٰی سے اپیل
نومبر 26, 2025
*سکول کے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت پرمسابقتی کمیشن کاسو موٹو ایکشن*
نومبر 21, 2025




