ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کےسینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین تین ماہ سے پنشن سے محروم،وزیر اعلٰی سے اپیل

بلدیہ عظمٰی لاہور سابق شعبہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کےسینکڑوں پنشنرز تین ماہ سے پنشن سے محروم ہیں۔متاثرہ ملازمین کی تعداد 600 سے زائد ہے۔جنھیں ستمبر سے پنشن ادا نہیں کی جا رہی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سابق شعبہ ہیلتھ کے ریٹائرڈ ملازمین مسلسل پنشن کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں۔جو شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں۔جنھیں بتایا جا رہا ہے کہ خصوصی گرانٹ کا کیس محکمہ خزانہ کے پاس زیر التواء ہے۔متاثرہ پنشنرز نے وزیر اعلٰی مریم نواز شریف، وزیر خزانہ،وزیر صحت، وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور سے ماہانہ بروقت پنشن کی ادائیگی کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔ملازمین کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث مسلسل ان کی پنشن تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے مسئلہ کو مسئلہ کا حل کرنے کے لئے پنشنرز سے پورا تعاون کیا جا رہا ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کا سابق شعبہ ہیلتھ اب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں ضم ہو چکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button