پنجاب کےکمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں پانچ رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیئے گئے،نوٹیفکیشن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں پانچ رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ای پی اے پنجاب کا بڑا اقدام ہے۔ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی ڈائریکشن پر پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ بِن لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام تجارتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں نمایاں مقامات پر بِن لگانے کا حکم بھی دیا جا چکا ہے— یہ فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا —

ڈی جی عمران حامد شیخ نے مزید کہا کہ غیر علیحدہ کچرا ویسٹ مینجمنٹ پر اضافی بوجھ، سورس پر سگریگیشن لازم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی جی عمران حامد شیخ کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ویسٹ ری سائیکلنگ کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس ڈی جی 11 اور 13 کے اہداف میں براہ راست مدد ملے گی— ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی — وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زیرو ٹالرنس ہے۔پیلا بِن: صرف کاغذی کچرا (پیپر، کارٹن، پیکجنگ)، سبز بِن: صرف شیشے کا ویسٹ (بوتلیں، جار، گلاس آئٹمز)

سرمئی بِن: آرگینک و بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ (فوڈ اسکریپ، چھلکے، پتے)،سرخ بِن: دھاتی کچرا (ٹِن، المونیم کین، میٹل سکریپ)، اورنج بِن: پلاسٹک ویسٹ (بوتلیں، ریپرز، ڈسپوزیبل آئٹمز) کے لئے ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button