پنجاب میں صاف فضا اور پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے محکمہ ماحولیات اور فوڈ پانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب میں صاف فضا اور پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی محکمہ پنجاب اور فوڈ پانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی — فوڈ پانڈا کے حکام اور سیکریٹری ماحولیات پنجاب سلوت سعید نے شرکت کی۔پنجاب حکومت فضائی آلودگی کے خلاف ڈیٹا پر مبنی اور عوامی شراکت پر مبنی اقدامات کر رہی ہے — سیکریٹری ماحولیات پنجاب سلوت سعید نے مزید کہا کہ فوڈ پانڈا جیسے نجی اداروں کے اشتراک سے عوامی سطح پر ماحولیاتی شعور اجاگر ہو گا۔فوڈ پانڈا اور ای پی این سی ڈی کے اشتراک سے عوامی آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔ سموگ، صاف ہوا اور ماحولیاتی صحت سے متعلق پیغامات عام ہوں گے۔پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کے فروغ اور عوامی شمولیت حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔فوڈ پانڈا اپنے رائیڈرز کے لیے آگاہی سیشنز، ماسک اور ریفلیکٹو جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائے گا۔معاہدے کے تحت کم اخراج والی سواریوں اور ماحول دوست پیکجنگ کے پائلٹ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔فوڈ پانڈا اپنی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ماحولیاتی پیغامات کو شہری سطح پر وسیع پیمانے پر پھیلائے گا۔عوامی آگاہی اور رویے میں تبدیلی ہی اصل کامیابی ہے —

حسن ارشد، ڈائریکٹر پبلک پالیسی فوڈ پانڈا نے کہا کہ ہمارے رائیڈرز آلودہ فضا کے سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں — ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔حکومت پنجاب کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں اور رائیڈرز کیلئے صاف اور محفوظ ماحول بنایا جا سکے۔فوڈ پانڈا اور محکمہ ماحولیات کا اشتراک طویل المدتی پالیسی سازی اور صاف ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔سلوت سعید نے کہا کہ معاہدہ دو سال کیلئے نافذ العمل رہے گا — باہمی رضامندی سے توسیع ممکن ہے۔عوامی و نجی اشتراک سے صاف ہوا، محفوظ ٹرانسپورٹ اور پائیدار پنجاب کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

جواب دیں

Back to top button