*پنجاب بھر میں گاڑیوں کے اخراج کے معائنے کے بغیر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان*

پنجاب بھر میں گاڑیوں کے اخراج کے معائنے کے بغیر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات ساجد بشیر کے مطابق 15 نومبر کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔

ادارہ تحفظ ماحولیات نے گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کر دیاہے —ای پی اے پنجاب 10 نومبر 2025 سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول شروع کر دی گئی ہے۔موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے— رکشے کے لیے اخراج ٹیسٹ فیس 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔1000 سی سی تک کی کاروں کے لیے فیس 500 روپے، 1000 سے 1500 سی سی کے لیے 800 روپے مقرر ہوئی ہے۔

1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کے لیے فیس 1000 روپے، 2500 سے 4500 سی سی کے لیے 1500 روپے مقرر کی گئی ہے — 4500 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 2000 روپے ہے۔تمام ادائیگیاں صرف ای پے سسٹم کے ذریعے ہوں گی، نقد ادائیگی مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے— ترجمان ساجد بشیر کے مطابق بغیر ای پے تصدیق کے کوئی گاڑی ایمیشن ٹیسٹ کے لیے قبول نہیں کی جائے گی — تمام اسٹیشنز پر فیس اور ادائیگی سے متعلق معلومات نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ہر افسر کو مخصوص آئی ڈی جاری کی جائے گی اور اپنی آئی ڈی کے استعمال کا ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا —ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی —

جواب دیں

Back to top button