سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرشہر بھر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں۔موثرصفائی اقدامات کے تحت بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، راوی پل سمیت دیگر تمام داخلی خارجی راستوں پر صفائی عملہ تعینات ہے۔فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں ورکرز صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک، ریلوے اسٹیشن کے گرد آپریشن ٹیمیں صفائی انتظامات یقینی بنا رہی ہیں۔شہر بھر کے 7000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ، سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے،جبکہ چوبرجی، سیکرٹریٹ، بابا گراؤنڈ میں علاقوں کی کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہے۔مزید برآں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہر یونین کونسل میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائےجا رہے ہیں۔ شہریوں کو صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
Related Articles
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
5 دن ago


