بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار، نشتر اور اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

بلدیہ عظمٰی لاہور نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون، نشتر اور علامہ اقبال زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے شالیمار زون میں 4 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 5 کو سیل کر دیا۔یہ کارروائی سنگھ پورہ،مصری شاہ، شیر شاہ کالونی اور گھوڑے شاہ روڈ کے علاقوں میں کی گئی۔

نشتر زون کے شعبہ پلاننگ نے بیدیاں روڈ پر آپریشن کر کے دو مارکیوں کو مسمار کر دیا۔علامہ اقبال زون شعبہ پلاننگ نے رائے ونڈ روڈ،رائے ونڈ سندر روڈ اور مانک کے علاقوں میں آپریشن کر کے 5 غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا۔

جواب دیں

Back to top button