وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سعودی عرب کے نئے تعینات ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سعودی عرب کے نئے تعینات ڈاکٹر راجح البقمی (H.E. Dr. Rajeh Albugamy) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعینات سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور کوپاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر راجح البقمی کی سفارتی خدمات کو سراہا اورپاکستان کی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت سے اظہارتشکرکیا۔ ملاقات میں مکہ دفاعی معاہدہ باہمی تعلقات میں نئے باب کا آغاز قراردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مملکت سعودی عرب پرحوثی حملوں کی شدید مذمت کی اور حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔ ملاقات میں لائیو اسٹاک، بیف، پولٹری، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے پنجاب کے وسائل اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور استحکام کیلئے سابق سعودی سفیر کی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی شہریوں کو پنجاب میں شاندارسیاحتی مراکز کے دوروں کی دعوت دی، خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کیلئے ریاض میں پیوٹ کاروڈ شوکے انعقاد پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب سے لائیو سٹاک، بیف، پولٹری، آم، کینو، آلو اورشریمپ ایکسپورٹ میں 500 بلین روپے سے زیادہ کا ہدف مقرر پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خادمینِ حرمین شریفین سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں منفرد اور محترم مقام رکھتا ہے۔سعودی قیادت اور محمد نواز شریف کے درمیان دہائیوں پر محیط باہمی تعلق اعتماد کی روشن مثال ہے۔ سعودی عرب تقریباً 9.8 ارب ڈالر کیساتھ پاکستان کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش سمیت سعودی شہروں اور شہری انفراسٹرکچر پر حملے قابل مذمت ہے۔ اگست 2026 کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں، شہروں اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور پنجاب کے عوام مملکت سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ مشترکہ اقتصادی طاقت مشترکہ سلامتی کی یقینی ضامن ہے۔ پنجاب مملکت سعودی عرب کو ایک قابل اعتماد، حلال سے تصدیق شدہ خوراک فراہم کرنے والا بن سکتاہے۔ سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان گہرے، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے سعودی عرب کے لیے حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان اور عوام کی حمایت، بالخصوص مملکت کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے تمام اقدامات پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔ سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے کہا کہ پنجاب کا ورثہ، مغلیہ یادگاروں سے لے کر زندہ روایات تک، اپنے آپ میں ایک کشش ہے۔لاہور کی مہمان نوازی، شہر کا کھانا، گرم جوشی اور استقبال پاکستان اور اس سے باہر مشہور ہے۔

جواب دیں

Back to top button