وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ خیبرپختونخوا سے آئے500 طلبہ بھی خصوصی طور پر تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے بھرپور خیر مقدم کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ تقریب میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی میں سب سے زیادہ سی جی پی اے حاصل کرنے والی کالج کے مالی کی صاحبزادی کی سٹیج آمد پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیٹ سے اٹھ کر مدیحہ الطاف کو گلے لگا لیا۔ طالبہ مدیحہ الطاف نے کہا کہ حالات کیوجہ سے بکھرتے خواب کو وزیراعلی مریم نواز نے سمیٹ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے عائشہ نور اور سوات کے ایاز سے بھی شفقت کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا کے ایاز نے کہا کہ کیسے شکریہ ادا کریں، وزیراعلیٰ آپ پنجاب کی ہیں اور احسانات ہم پرکررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ میں ہونہار سکالرز شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب میں ڈی سی سارہ حیات کو سٹار ڈپٹی کمشنر قرار دیا۔ کسی نے کہا خواتین کے لئے پنک بٹن ہے تو مردوں کیلئے بلیک بٹن ہونا چاہیے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بات پرپنڈال قہقہے لگ گئے۔
Read Next
19 منٹس ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا*
29 منٹس ago
مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی
1 دن ago
ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب
2 دن ago
لاہور کی تمام تحصیلوں میں 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی اور مانیٹرنگ جاری
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کر دیا
Related Articles
صوبائی کابینہ اجلاس،مریم نواز شریف کا پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری
2 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،فضل الرحمٰن سیکرٹری ریگولیشنز،ڈی جی لیبر پھر تبدیل،نوید شہزاد کی تعیناتی
2 دن ago
لاہور کی خوبصورتی،ایم سی ایل کے دو ارب کے منصوبے ڈراپ،جنرل بس اسٹینڈ کو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا
3 دن ago



