وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی گرین بس پراجیکٹ کا افتتاح طلبہ کے ہمراہ کیا اورلیکٹروبس کا افتتاح کرنے بعد طلبہ نے سلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کواس موقع پر بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 80 سے زائد الیکٹروبس چلائی جارہی ہیں۔ کمرشل مارکیٹ میں الجنت روڈ تا ففتھ روڈ 1580فٹ طویل بازار کی47کروڑ روپے کی لاگت سے بیوٹیفکیشن کی گئی ہے۔ کمرشل مارکیٹ کے مرکزی بازار اورملحقہ گلیوں کو بھی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمرشل مارکیٹ بازار کے دونوں اطراف محرابی دیواروں کو گٹکا ٹائلز سے مزین کیا گیا ہے۔ کمرشل مارکیٹ کے بازارکو قدیمی طرز کی لک دے کر نمایا ں کیاگیا ہے۔ راجہ بازار کے بیوٹیفکیشن میں بازار میں بینچ،سٹریٹ لائٹس،وکٹورین لائٹ،داخلی خارجی گیٹ اورپلانٹر وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں۔ فوارہ چوک تا ڈنگی کھوئی2ہزار فٹ طویل بازار کی بیوٹیفکیشن پر69کروڑ روپے لاگت آئی۔ راجہ بازار کو محرابی دیواروں اورروایتی گٹکا ٹائل سے مزین کر کے نئی شکل دی گئی راجہ بازار کی دکانوں اورعمارتوں کو قدیمی طرز پر نمایاں کیا گیا۔ راجہ بازار کی بلڈنگ پر دھاتی نیون سائن بورڈزآویزاں کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ راجہ بازار میں خوبصورت بینچ،سٹریٹ لائٹس،وکٹورین لائٹ،ڈسٹ بن،داخلی اورخارجی دروازے بھی بنائے گئے ہیں۔ راجہ بازار میں ٹف ٹائل لگائی گئی جبکہ پلانٹر اورفٹ پاتھ بھی بنائے گئے۔ راجہ بازار میں میل،فی میل اورسپیشل افراد کیلئے خصوصی باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button