وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفدنے ملاقات کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کو حکومت پنجاب کی گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے وفد کو صوبائی حکومت کے انتظامی امور اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی جانب سے پنجاب میں گڈ گورننس اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا گیا۔ وفد کو پنجاب کے مختلف شہروں کے مطالعاتی دوروں کی دعوت بھی دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہم سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے- عوامی خدمت کے لیے سفارش اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے- ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں جہاں کسی شہری کو اپنے جائز کام کے لیے سفارش کی ضرورت نہ پڑے-خواتین کو محض نمائشی حیثیت دینے کے بجائے انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ہماری خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں،پرانی سوچ اور روایات کو تبدیل کرنا ہوگا-عوام کو روزگار کے مواقع کے ساتھ معیاری سرکاری خدمات فراہم کرنا بھی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے- نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کی گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔نیشنل سکیورٹی ورکشاپ شرکا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کو مفید اور معلوماتی قرار دیا۔
Read Next
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،محمد اطہر مسعود ڈی جی لیبر ویلفیئر،نوید شہزاد مرزا ایم ڈی سیڈ کارپوریشن تعینات
2 دن ago
مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی،تعداد 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم
3 دن ago
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور شہر کے ٹرانسپورٹ نظام میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا،چیف سیکرٹری پنجاب
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ”پنچائیت“نظام کی اصولی منظوری دے دی
3 دن ago






