*کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ڈی سی ز کی شرکت*

کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت آن لائن ریونیو کورٹ مینیجمنٹ سسٹم، ضلعی کارکردگی اہداف، ستھرا پنجاب، ڈویلپمنٹ جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے آن لائن ریونیو کورٹ مینیجمنٹ سسٹم کے تحت انتظامیہ کی ریونیو کورٹس ڈیٹا کا خصوصی جائزہ لیا۔ ڈیٹا اپلوڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمشنر لاہور عدالت میں 473کیسز میں سے 406 کے فیصلے ہوکر اپلوڈ کیے جاچکے ہیں، لاہور میں سسٹم کے مطابق 3ہزار 233کیسز میں سے 2ہزار 468 کے فیصلے ہوکر اپلوڈ کیے جاچکے ہیں۔کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی آرز کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع زیر التواء ان اپلوڈ ریونیو کیسز کو جلد از جلد مکمل کر کے اپلوڈ کریں، ریونیو کیسز پر متعین وقت میں فیصلے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف ہے، شہریوں کے ریلیف کیلئے ریونیو عدالتوں نے کیسز نمٹانے کیلئے مثبت پیشرفت کی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے، قیمتوں کے حوالے سے اشیائے خورونوش کی سپاٹ پرائس چیکنگ پر انتظامی ردعمل ناگزیر ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کیلئے سیلف آپریشنز کے بعد صفائی معیار مزید بہتر ہونا چاہئیے، ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ترجیحات میں شامل ہیں، رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹایم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشن کوآرڈینیشن بلال حسن، ایڈیشنل کمشنر راو عبدالجبار، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، اے ڈی سی آر شیخوپورہ عوید احمد، اے ڈی سی آر ننکانہ ماہین فاطمہ، اے ڈی سی ایف اینڈ پی لاہور، اے سی جی وجہیہ ثمرین، اے سی آر علیم احمد۔ اے ڈی سی آرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button