شہری 1071 پر سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران دھواں چھوڑنے والی 21 گاڑیاں بند کر دی گئیں، جبکہ خلاف ورزی پر 54 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 2 لاکھ 16 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور کو سموگ سے محفوظ رکھنے کے لیے سرویلینس کا سلسلہ بھی جاری ہے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ کی کہ مکمل مرمت اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑک پر نہ لائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کر کے ذمہ داری نبھائیں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔شہری شکایات گرین پنجاب ایپ یا 1373 پر درج کروا سکتے ہیں، جبکہ دھواں دیتی گاڑیوں سے متعلق شکایات 1071 پر بھی درج کروائی جا سکتی ہیں۔ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور دیگر ایمرجنسی کی صورت میں 15 ایکسٹینشن 6 ملائی جا سکتی ہے، جبکہ عوامی رابطے کے لیے ڈی سی کنٹرول روم 03070002345 اور ہیلپ لائن 1215 بھی دستیاب ہیں۔

جواب دیں

Back to top button