کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ہارٹیکلچر ایجنسی پنجاب و لاہور کے امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور خان، ایڈیشنل ڈی جی راؤ تسلیم اختر سمیت تمام متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے جاری ترقیاتی منصوبوں، پارکس کی بہتری، ہارٹیکلچر سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور کو پی ایچ اے کے کیلنڈر آف ایونٹس، پارکس کی دیکھ بھال اور شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’’ایڈاپٹ اے پارک‘‘ پی ایچ اے کا اہم اقدام ہے، جس کا مقصد پارکس کی خوبصورتی، دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے، اسی طرح شہریوں کو مفت پودوں کی فراہمی کے ہوم ڈلیوری پروگرام کے تحت فی شہری دو پودے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور کے گرد رنگ فارسٹیشن منصوبے کے تحت 20 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے پی ایچ اے کو ہدایت دی ہے کہ پارکس کو بہترین فیملی فرینڈلی مقامات بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں، پارکس میں بچوں، خواتین اور دیگر شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ پارکس میں نصب پنگھوڑوں، جھولوں اور دیگر تفریحی آلات کی فٹنس باقاعدہ فزیکل انسپیکشن کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی گرین بیوٹی اور سرسبز ماحول ہارٹی کلچر ایجنسی کی شناخت ہے اور ادارے کا دائرہ کار اب دیگر اضلاع تک بھی وسیع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی جاری ترقیاتی اسکیموں کا خود فیلڈ میں جا کر جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے مزید ہدایت کی ہے کہ لاہور میں آئندہ ہونے والے بڑے ایونٹس کے حوالے سے پی ایچ اے اپنی انتظامی اور ہارٹیکلچر منصوبہ بندی بروقت مکمل رکھے، شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔انہوں نے انسدادِ سموگ اقدامات کے حوالے سے ہدایت کی کہ پی ایچ اے ٹری واشنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کے لیے اپنی ٹیموں کو باقاعدہ متحرک رکھے اور تمام ضروری انتظامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے تحت واسا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس*
1 دن ago
ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ماسٹر پلانز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں،پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان طارق باجوہ
1 دن ago
پنجاب کی41 ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لئے یکساں ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جائے گا،سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضال
2 دن ago
🌼 جیلانی پارک میں گل داؤدی کے پھولوں کی سالانہ نمائش کی تیاریاں جاری
2 دن ago






