صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے 15 اضلاع میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2028 تک 15 اضلاع میں 2236 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر اور 752 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اسی طرح 144 کلومیٹر اسٹورم واٹر ڈرینز، 39 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز، 42 ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی اور 9 گراؤنڈ اسٹوریج کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ترقیاتی منصوبوں کی ضلع وار پیش رفت، مقررہ اہداف اور تکمیل کے اوقات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنز، ڈسپوزل اسٹیشنز اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔بلال یاسین نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ واسا کے منیجنگ ڈائریکٹرز ترقیاتی اہداف کے حصول اور منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وژن پر عملدرآمد جاری ہے۔ پنجاب حکومت شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، نکاسی آب کے مؤثر نظام اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ماسٹر پلانز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں،پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان طارق باجوہ
19 گھنٹے ago
پنجاب کی41 ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لئے یکساں ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جائے گا،سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضال
2 دن ago
🌼 جیلانی پارک میں گل داؤدی کے پھولوں کی سالانہ نمائش کی تیاریاں جاری
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا 22 نئی واساز کے لئے تیار کی جانے والی جدید مشینری اور آلات کا معائنہ
3 دن ago
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور احمد کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
*ورلڈ بینک کے وفد کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ میں تعمیر شدہ مکانات کا دورہ،*
6 دن ago
*روڈا کی جانب سے دیہی علاقوں میں شرح خواندگی کے فروغ کے لیے 22 غیر رسمی سکولوں کا افتتاح*
1 ہفتہ ago




