صوابی پریس کلب کی تقریبِ حلف وفاداری،ثمر بلور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 15 لاکھ گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی

صوابی پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف وفاداری آج منعقد ہوئی، جس میں صوبائی مشیرِ اطلاعات ثمر بلور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دلدار خان، افتخار خان، ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کے آغاز میں صوابی پریس کلب کے نومنتخب صدر سید عارف شاہ نے مہمانِ خصوصی صوبائی مشیرِ اطلاعات ثمر بلور اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ جنرل سیکرٹری عادل خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کلب کو درپیش مسائل اور صحافیوں کے مطالبات سامنے رکھے۔اور نائب صدر شوکت علی انجم نے مشیر اطلاعات محترمہ ثمر بلور صاحبہ کو سپاس نامہ پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیرِ اطلاعات ثمر بلور نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور صوابی پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لیے 15 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے پریس کلب کی عمارت پر دوسری تنظیم کے قبضے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کو یقین دلایا کہ انشاءاللہ یہ قبضہ ختم کروا کر پریس کلب اصل حقداروں کے حوالے کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے صوابی کے صحافیوں کے دیرینہ مطالبے پر میڈیا کالونی کے قیام کے لیے بھی بھرپور کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دلدار خان، ضلعی صدر، ضلعی جنرل سیکرٹری، صوابی پریس کلب کے صدر سید عارف شاہ اور جنرل سیکرٹری عادل خان نے بھی خطاب کیا اور کلب کے لیے 15 لاکھ روپے گرانٹ کے اعلان اور دیگر مطالبات تسلیم کرنے پر صوبائی مشیرِ اطلاعات ثمر بلور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر نومنتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

جواب دیں

Back to top button