خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے وفاقی کابینہ اور الیکشن کمیشن اف پاکستان کیطرف سے کیے گئے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلوں کو آئینی عدالت میں چلینج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی کوارڈنینٹر سابق چئیرمین انتظار خلیل کا بیان جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے جمہوریت پر وار کے مترادف ہے۔ مقامی حکومتوں کے زریعے ہی عوام کو میونسپل و سماجی خدمات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔مقامی حکومتوں کے زریعے ہی عوام کے روز مرہ کے مسائل حل ہوتے ہے۔الیکشن کمیشن کیطرف سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 سکیشن (4)219 کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن ایکٹ, 2017 کے مطابق مقامی حکومتوں کا دورانیہ مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کی زمی داری ہے کہ 120دنوں کے اندر اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے جائے۔مقامی حکومتوں کا دورانیہ کے دونوں مراحل مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہوچکے ہے مگر باوجود اس کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تاخیر خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کو اپنی رائے سے محروم رکھنا ہے۔پاکستان میں صوبائی و وفاقی حکومتوں نے ہر دور میں مقامی حکومتوں اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کیساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا ہے چاہیے وہ خیبرپختونخوا ہو پنجاب ہو یا سندھ۔ پنچاب،سندھ،خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں کرائے جا رہے ہے۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سے ایک دفعہ پھر مطالبہ کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا سمت ملک بھر میں مقامی حکومتوں کے انتخابات فوری کرائے جائے۔گورنر خیبرپختونخوا، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا سابق بلدیاتی نمائندوں کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے ایسوسی ایشن ممبران کی مشاورت سے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ اور اعلان کمیشن کے مقامی حکومتوں کے حوالے سے حالیہ فیصلوں کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا جائیگا جس کے لیے لیگل ایڈوائزر بابر خان یوسفزئی کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تمام سیاسی جماعتوں اور خیبرپختونخوا کے عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام، بروقت بلدیاتی انتخابات کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا ساتھ دے۔
Read Next
58 منٹس ago
بجٹ میں اعلان کردہ کم ازکم تنخواہ کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
1 دن ago
A meeting with the ADB team was held under the chairmanship of the Additional Chief Secretary Planning and Development, Khyber Pakhtunkhwa
2 دن ago
ٹریفک کے دباؤ والے مقامات پر ضرورت کے مطابق انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز تعمیر کرنے کی منصوبہ بنایا جائے،مشیر بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق
2 دن ago
*میونسپل ورکرز یونین ٹی ایم اے چترال لوئر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد*
6 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشیں،86 ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کیلئے1580 ملین کی گرانٹ جاری
6 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
1 ہفتہ ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
1 ہفتہ ago


