ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ ضلعی سطح کے اسٹیم (STEM) مقابلوں میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبدالفاطر خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن سعید اصغر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے لاہور بھر کے 15 منتخب اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے لگائے گئے سائنس اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور طالبات کے تیار کردہ جدید سائنسی پروجیکٹس کی افزائش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسکول کی حدود میں قائم میواکی جنگل کا دورہ کیا، غیر نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور وزیر اعلیٰ یوتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلئے میں منعقدہ والی بال میچ کو دیکھا۔ مقابلوں کے اختتام پر نتائج کے مطابق گرلز ہائر سیکنڈری اسکول راوی روڈ نے پہلی پوزیشن جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول وحدت روڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جن میں ڈی سی لاہور نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے پانچ واضح ہدایات جاری کی گئیں جن میں تمام سرکاری اسکولوں میں سائنس اور اسٹیم (STEM) تعلیم کے فروغ کو عملی شکل دینے، طالبات کی عملی و سائنسی صلاحیتوں کی افزائش کے لیے تسلسل سے مقابلوں کے انعقاد، اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں اور شجرکاری مہمات جیسے میواکی جنگل کے ماڈلز کو وسعت دینے، وزیراعلیٰ یوتھ گیمز کے تحت کھیلوں کے سیشنز کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنانے، اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اسکولوں کو مکمل انتظامی معاونت فراہم کرنے کے احکامات شامل ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولوں کو مبارکباد پیش کی اور طالبات کی شاندار سائنسی صلاحیتوں کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور جدید تعلیم ہی قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ وسائل اور سرپرستی فراہم کرتی رہے گی۔
Read Next
48 منٹس ago
تین دنوں میں 9 لاکھ گھرانوں تک رسائی حاصل کر کے 13 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈی سی لاہور
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہفت روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گوالمنڈی، نسبت روڈ، لکشمی اور ایبٹ روڈ کا دورہ
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس،خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن کی فیلڈ کارکردگی کا جائزہ
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیا موسیٰ کا تفصیلی دورہ
Related Articles
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
سہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کاقذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
5 دن ago




