کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی فیلڈ کارکردگی جائزہ کے لئے گڑھی شاہو و اندرون ایریاز کا دورہ

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے انسداد ڈینگی فیلڈ کارکردگی جائزہ کے لئے گڑھی شاہو و اندرون ایریاز کا دورہ کیا. کمشنر لاہور نعمان یوسف نے(مریم نواز کلینک) اربن ڈسپینسری گڑھی شاہو کا خصوصی دورہ کیا. انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں صفائی، طبی سہولیات و مفت ادویات فراہمی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے گڑھی شاہو اندرون علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی ڈینگی لاروا سرویلنس کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے نومبر انتہائی اہم ہے سرویلنس میں کوئی غفلت برداشت نہیں۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں ہر دروازے پر موجود ہیں، شہری بھی بھرپور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں، شہری ڈینگی مچھر سے بچاو کیلئے حکومتی ہدایات و تدابیر پر عمل کریں۔

جواب دیں

Back to top button