ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی، تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کی واگزاری، جائیداد کے تنازعات کے حل اور پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز نے انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس یقینی بنائی۔ گھروں، آؤٹ ڈور ہاٹ اسپاٹس، ایئر کولرز اور اوپن کنٹینرز میں ڈینگی لاروا کی تلفی کی گئی اور ڈور مارکنگ، مائیکرو پلان، فوگنگ اور اسپرے کا جائزہ لیا گیا۔ لاروا برآمد ہونے پر اسے تلف کیا گیا اور متاثرہ سائٹس پر اسپرے اور ڈور ٹو ڈور مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گھروں اور دفاتر میں ایئر کولرز کا پانی باقاعدگی سے خالی کیا جائے، سرویلنس ٹیمیں روزانہ کا ہدف بلا تاخیر مکمل کریں، لاروا برآمد ہونے والی سائٹس اور ملحقہ گھروں میں فوری اسپرے اور فوگنگ کی جائے، آؤٹ ڈور ہاٹ اسپاٹس کی باقاعدہ چیکنگ جاری رہے اور تمام یونین کونسلز میں ڈور مارکنگ اور مائیکرو پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ ہر شہری کے اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے، ایئر کولرز میں کھڑا پانی لاروا کی افزائش کا بنیادی سبب ہے اور فیلڈ عملے کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پیرا، ایم سی ایل اور پولیس ٹیموں نے بھاری مشینری کے ساتھ دکانوں، پارکوں اور سرکاری زمینوں سے تجاوزات ختم کیں۔ ہڈیارہ نالہ پر 19 دکانوں سے تجاوزات ختم اور 2 دکانیں مکمل مسمار کی گئیں۔ ہربنس پورہ اور سردار کالونی سے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروائی گئی، جبکہ پی ایچ اے پارک اسلام پورہ سے 1 کنال زمین واگزار کروا کر 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ واگزار شدہ اراضی پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں، قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری آپریشن کر کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائے، قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین قانونی ایکشن لیا جائے، پیرا، ایم سی ایل اور الائیڈ محکمے مشترکہ آپریشنز جاری رکھیں اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ آپریشنز کی خود قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا، پارکوں اور گرین بیلٹس کو واگزار کروا کر شہریوں کو لوٹایا جا رہا ہے اور تمام آپریشنز حد بندی اور پیشگی نوٹسز کے بعد کیے گئے ہیں۔ زمین و جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے ریونیو عملہ، پیرا، ایم سی ایل، اسکروٹنی کمیٹی اور ٹریبیونل کے ممبران متحرک رہے۔ رانی پنڈ، منڈیاوالہ روڈ، موضع لکھوڈیر اور سرکاری کھال کی سائٹس کا جائزہ لیا گیا اور رانی پنڈ میں 1.5 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر دونوں فریقین کا موقف سنا، دستاویزات دیکھیں اور کھال پر قبضے کی فیلڈ ویریفکیشن کی، جبکہ ڈی آر سی مقدمات اور دفعہ 175 کے تحت کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تنازعات کا موقع پر معائنہ کر کے فریقین کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے اور اسکروٹنی کمیٹی کے لیے فیلڈ رپورٹس بلا تاخیر مکمل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراضی کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں 2 تا 8 نومبر 7 روزہ ایس این آئی ڈیز پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم اور مبصرین شریک ہوئے۔ سی ای او ہیلتھ نے مہم، ٹریننگ شیڈول اور ستمبر مہم کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ لاہور کے 10 ٹاؤنز، 274 یونین کونسلز، بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز کے لیے 6,410 ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جن میں 22,85,477 بچوں کے ہدف کے لیے 5,825 موبائل، 371 فکسڈ اور 214 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 14 تا 30 اکتوبر پری کمپین ٹریننگز مکمل ہوں، 30 اکتوبر تک ٹاؤنز اور ٹیم سپورٹ سینٹرز کو ویکسین اور لاجسٹکس پہنچائی جائے اور ٹرانزٹ ٹیمیں داخلی و خارجی راستوں پر کوریج یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، اسسٹنٹ کمشنرز خود فیلڈ میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے اور کوالٹی اشورینس کے لیے ڈیٹا ویلیڈیشن، ایل کیو اے ایس اور مارکیٹ سروے کیا جائے گا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
2 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
3 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
5 دن ago






