کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اون سورس ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ستھرا پنجاب اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی سکیمز کا جائزہ لیا۔ لاہورڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ کے پاس اون سورس ڈویلپمنٹ سکیمز کی تعداد 11ہے، لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی بیوٹفکیشن سکیمز مکمل ہوچکی ہیں۔ کمشنر لاہور ستھرا پنجاب کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میں سیلف آپریشنز امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افرادی وسائل، مکینکل سویپنگ مشینری، لوڈرز مشینری کا تفصیلا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایم ڈیز واسا سے ڈسپوزل اسٹیشنز، ٹرنک سیوریج ڈویلپمنٹ پراگریس کا ڈیٹا چیک کیا۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت روزانہ روڈ واشنگ کیساتھ سورنگ پوائنٹس کلیرنس پر زیرو ٹالرنس رکھیں، ستھرا پنجاب صفائی کیلئے سیلف آپریشنز کے بعد صفائی معیار مزید بہتر ہونا چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی دو ضلعی ترقیاتی سکیمز کے دورے کر چکا ہوں وقت پر مکمل ہو جائیں گی، ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، واسا کی ڈرینز و سیوریج کلیرنس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اہداف طے کریں روزانہ ہی جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس ہے، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، اے ڈی سی ایف اینڈ پی لاہور، اے سی جی وجہیہ ثمرین، سمیت ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور حافظ کریم داد چغتائی کی عوامی مسائل کے حل کیلئے ریونیو کھلی کچہری میں کیسز کی سماعت
22 گھنٹے ago
کمشنر لاہور کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ستھرا پنجاب ورکشاپ سگیاں کا دورہ،شہر یار خان کی بریفنگ
22 گھنٹے ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا داتا دربار کا دورہ،کمپلیکس ڈویلپمنٹ و توسیع پراجیکٹ پیشرفت کا جائزہ
2 دن ago
لاہور میں ون ڈش کی۔خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن،کینٹ اور شالیمار میں 3 نجی مارکیوں کو جرمانہ
2 دن ago
بی آر ٹی یلو لائن منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ایمن آباد ڈیپو اسٹیشن کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا نیلا گنبد پراجیکٹ و اولڈ سٹیم پاور ہاوس کنزرویشن پراجیکٹ کا دورہ
3 دن ago
کمشنر لاہورمحمد جہانزیب اعوان کا ایم سی ایل کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خیرہ پور تا جلو گاؤں کا دورہ
4 دن ago
شہری 1071 پر سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز
5 دن ago



