کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے ڈویژن میں 30جون تک مکمل ہونے والی سکیمز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس، ڈویلپمنٹ پراگریس، کارکردگی اعشاریوں، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام ڈی سیز نے جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا فیز ون مکمل ہے، دوسری فیز کا مکمل ہونے جارہا ہے، لاہور میں تمام نالوں اور ضلعی سیلابی نالوں میں اریگیشن و ضلعی انتظامیہ ڈی سلٹنگ کررہی ہے۔ کمشنر لاہور نے لاہور کے نالوں سمیت نالہ ڈیک کے ڈی سلٹنگ آپریشنز کی تفصیلات کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بیوٹیفکیشن 30جون تک مکمل ہوگی، روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے، اضلاع میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ہر سکیم ڈیڈلائن کے مطابق مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
5 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
1 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
3 دن ago
*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
6 دن ago



