ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواور چیف انجینئر ایل ڈی اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے بریفنگ دی اوربتایاکہ ایل ڈی اے سٹی سٹرکچر پلان روڈ پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کے پوزیشن کے لیے ورکنگ جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں گھروں کی تعمیر میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ ایل ڈی اے سٹی میں رہائش پذیر شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نےسکیم میں ترقیاتی کام تیز کرنے اور درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے ہمراہ موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کابھی جائزہ لیا اور موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔
انہوں نےشہریوں سے لینڈ ایکوزیشن کے پراسس میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا اورکہاکہ شہریوں کو دستاویزات کی تکمیل میں مکمل مدد اور فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے سٹی اور ریونیو کا عملہ ون ونڈو سیل پر دفتری اوقات میں ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ شہریوں کو ریکارڈ کی فراہمی و دیگر کارروائی کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔






