وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی ڈسکہ آفس میں پی ڈی پی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ڈی/ایس پی اے گوجرانوالہ و سیالکوٹ عبدالرزاق ڈوگر، ڈی ایم سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد مجاہد، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، کنٹریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈسکہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ہیومن ریسورس اور مشینری کے بھرپور استعمال کے ذریعے صفائی کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔






