وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا حکام کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین واسا افسران کی نااہلی پر برس پڑے۔ لاہور باغبانپورہ میں ہول حادثے میں غفلت برتنے والے ٹھیکیدار کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ غفلت،نااہلی اور لاپرواہی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی جی واسا پنجاب کو سزاؤں بارے محکمانہ میکنزم فوری تیار کرنے کی ہدایت جبکہ ڈیلی سروے رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ مین ہولز کی تعمیر، مرمت یا تبدیلی کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ تعمیراتی یا مرمتی کام کے دوران مناسب بیریئرز، وارننگ بورڈز اور ریفلیکٹرز لگائے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے دوران اگر مین ہول کور عارضی طور پر ہٹایا جائے تو متبادل حفاظتی انتظامات لازمی کیے جائیں گے۔ عوامی جان و مال کاتحفظ اولین ترجیح ،انسانی جان کا کوئی مداوا نہیں۔ ترقیاتی کاموں کے دوران پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی احتیاطی اقدامات اختیار کیے جائیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد ،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید ،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز موجود تھے۔
Read Next
43 منٹس ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
1 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
2 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
2 دن ago






