فیلڈ آپریشنز میں تیزی،ڈی سلٹنگ سرگرمیوں اور شہری شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات،ایم ڈی واسا غفران احمد

منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت فیلڈ آپریشنز، ڈی سلٹنگ، شہری شکایات اور دیگر محکمانہ امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی سلٹنگ اور آپریشنل سرگرمیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ فیلڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کو مؤثر بنایا جائے اور شہری شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ کے دوران نکالے جانے والے ویسٹ کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے اور پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹ مرتب کی جائے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ یقینی ہو۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز اور ایکسینز فیلڈ سرگرمیوں کی روزانہ نگرانی کریں اور آپریشنل امور کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری شکایات کا فوری ازالہ اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری واسا لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔غفران احمد نے مزید کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر الیکٹرسٹی، ڈائریکٹر مینٹیننس اور ڈائریکٹرز آپریشنز نے شرکت کی، جبکہ ایکسینز نے آن لائن شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button