کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز 2026.27 آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن میں رجسٹریشن پراسیس و پیشرفت کا جائزہ لیا۔ محکمہ سپورٹس پنجاب نے رجسٹریشن پراسیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ سپورٹس پنجاب کے تحت آن لائن رجسٹریشن 5نومبر تک جاری رہے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز میں یو سی سطح تا پنجاب سطح پر کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پنجاب یوتھ گیمز میں تمام پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، مدارس، سپیشل سکولز، ٹیوٹا سے کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن کیلئے تمام محکموں کا جائزہ گروپ قائم ہے روزانہ پیشرفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز سے طلبا و طالبات کی سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اجلاس محکمہ سکولز، ہائیر ایجوکیشن، کالجز، سپیشل ایجوکیشن، سپورٹس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ میں ڈی سی ننکانہ، شیخوپورہ اور قصور نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
2 دن ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
4 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
5 دن ago






