ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا چرچ روڈ پر جاری ٹف ٹائلز ورک کا معائنہ

گردوغبار کے خاتمے اور شہری سہولت کے لیے سڑکوں کے کچے حصوں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب جاری۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں گردوغبار کے خاتمے، فضائی آلودگی میں کمی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف سڑکوں کے اطراف کچے حصوں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چرچ روڈ پر جاری ٹف ٹائلز ورک کا معائنہ کیا اور منصوبے کے معیار، پیش رفت اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور خوبصورت گوجرانوالہ منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں کے اطراف کچے حصوں کو پختہ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد گردوغبار میں کمی، ماحول کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب سے نہ صرف گردوغبار کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور کام کی رفتار و معیار پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ شہریوں کو ان اقدامات کے ثمرات جلد میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کو صاف، خوبصورت اور گردوغبار سے پاک بنانے کے لیے ترقیاتی اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button