روڈا و سی بی ڈی کا لاہور کی جدید ترین فارمیشن میں کلیدی کردار ہوگا،کمشنر جہانزیب اعوان کو عمران امین کی بریفنگ

کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت روڈا ہیڈ آفس میں بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او روڈا عمران امین اور سی بی ڈی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او روڈا عمران امین نے جاری فلڈ بند پر پیشرفت، ریزرو جنگلات ایریا، پلوں کی تعمیر و دیگر پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی لاہور میں کاروبار کے شوکیس و فروغ کیلئے اہم ترین پراجیکٹس پر کام کررہا ہے، روڈا کے اہم ترین مقاصد میں گرین، صحت مند ماحول سے آراستہ ڈویلپمنٹ ہے، راوی ایریا سے غیر قانونی مائننگ و دیگر اشوز پر ڈویژنل آفس کی مدد سے کریک ڈاون کیے گئے، روڈا دریائے راوی میں گرنے والے آلودہ پانی کیلئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ رکھتا ہے، دریائے راوی میں جھیلیں/بیراج بنیں گے، گراونڈ واٹر ریچارج اور روڈا کیلئے پانی دستیاب ہوگا۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ روڈا ایریا لاہور و شیخوپورہ میں ہے ضلعی رابطہ کے ذریعے منظم اشتراک کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈا ایریاز میں اضلاع کی انتظامیہ کیجانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ روڈا، واسا، پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی کے مابین نیٹ ورکنگ سے پلاننگ مزید جامع ہوگی، روڈا و سی بی ڈی کا لاہور کی جدید ترین فارمیشن میں کلیدی کردار ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button