*سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات،پنجاب کی 10 میونسپل کارپوریشنز میں ’گرین بجٹنگ‘ اور مالیاتی اصلاحات پر مشاورت*

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب زید بن مقصود سے جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صوبے کی 10 میونسپل کارپوریشنز میں ’گرین بجٹنگ‘ کے عملی نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں جرمن ترقیاتی ادارے کی نمائندگی پبلک فنانس ایڈوائزر وشال انند نے کی، جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین عباسی اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران جی آئی زی وفد نے ’پارٹیسیپیٹری لوکل گورننس پروگرام‘ کے تحت جاری پبلک فنانشل مینجمنٹ اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منتخب پائلٹ میونسپل کارپوریشنز کے لیے ’کلائمیٹ سینسیٹو بجٹ کال لیٹرز‘ اور جامع ایکشن پلانز تیار کر لیے گئے ہیں۔ اس جدید نظام کے تحت ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والے فنڈز کا مکمل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوگا، جس سے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو فروغ ملے گا ۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود نے مقامی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جرمن ادارے کے تکنیکی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے گرین بجٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام پائلٹ کارپوریشنز میں اس پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کے ای-گورننس وژن کے مطابق بلدیاتی مالیاتی نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے تاکہ فرسودہ طریقہ کار کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بلدیاتی افسران کی جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت سے مقامی سطح پر عوامی سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی۔اجلاس کے اختتام پر پائیدار شہری ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی اشتراکِ عمل مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گی

جواب دیں

Back to top button