وزیر بلدیات ذیشان رفیق نےتحصیل تاندلیانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ کیا اورپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کی سکیموں، سُتھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر بلدیات نےفیصل آباد کی 3 تحصیلوں میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس ڈیزائن 3 دن میں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی پی پر ٹائم لائنیز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نےکہا کہ جڑانوالہ،تاندلیانوالہ، چک جھمرہ میں پی ڈی پی منصوبے مکمل کرائے جا رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے شہروں کی بیوٹیفیکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہےاور پی ڈی پی مریم نواز حکومت کا انقلاب آفریں پروگرام ہے۔انہوں نےکہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تحصیل تاندلیانوالہ میں پی ڈی پی سکیموں پر کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کو متحرک کریں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی،انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ
2 دن ago
ظفر عباس ظفر ڈائریکٹر جنرل سی اینڈ آئی محکمہ بلدیات پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل سی اینڈ آئی محکمہ بلدیات پنجاب چوہدری فرمائش علی کی ریٹائرمنٹ،پروقار تقریب،خراج تحسین
3 دن ago
رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے (12 تا 15 نومبر) کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کے بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے گئے
3 دن ago






