وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتویں اجلاس کے دوران انتظامی معاملات اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید، ٹیکنیکل ممبرز چودھری جعفر اقبال، سائرہ افتخار اور تمام کمشنرز بھی شریک ہوئے۔ اتھارٹی نے ماہ رواں کے دوران بابا گورونانک صاحب کے جنم دن کی تقریبات کیلئے صفائی کے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے ننکانہ صاحب کے ایم ڈی سُتھرا پنجاب ایجنسی کو ضروری ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں انسدادِ سموگ پلان اور سیلف آپریشن والی تحصیلوں کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں مربوط انسدادِ سموگ پلان کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سموگ سیزن کے دوران تمام متعلقہ محکمے اسی جذبے سے آگے بڑھیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ جہاں کنٹریکٹرز کی کارکردگی اچھی ہے وہاں آئوٹ سورسنگ جاری رہے گی تاہم صفائی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام علاقوں میں سیلف آپریشن کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈپٹی کمشنرز اور مینجنگ ڈائریکٹرز اپنے اضلاع میں صفائی پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں۔
Read Next
1 دن ago
اکاون شہروں میں "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل،دوسرے اور تیسرے مرحلے پر کام شروع
2 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ارکان پر مشتمل وفد کی ملاقات
2 دن ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: پانچ سالہ انتظار کے بعد جمہوریت نچلی سطح تک پہنچنے کی امید۔۔۔ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
3 دن ago
وزیر بلدیات کی زیر صدارت پنجاب انکلوسیو سیٹیز،صاف پانی اور خوشحال دیہات پروگرامز کا جائزہ اجلاس
Related Articles
گورنر سندھ کا شاہی قلعہ لاہور کا دورہ، پی ڈبلیو سی اے کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے اقدامات کو سراہا
6 دن ago
زاہد خلیل کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت،افتخار بنگش کو چیف آفیسر ضلع کونسل خانیوال کا اضافی چارج تفویض
1 ہفتہ ago
پنجاب بھر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، 50 ہزار روپے تک جرمانے عائد،دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل
1 ہفتہ ago



