*اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نئے کمپلیکس کے قیام کا فیصلہ*

اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نئے کمپلیکس کے قیام کا فیصلہ، دفاتر کی ری الاٹمنٹ کا اہم معاملہ طے پا گیا۔ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے کی منظوری سے 6 نومبر کا سابقہ آفس آرڈر منسوخ کر دیا گیا۔پرانا نیول ہیڈ کوارٹرز جی سکس اب میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کمپلیکس ہوگا، مختلف ڈائریکٹوریٹس کے دفاتر بھی نئی عمارتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔منتقلی کے دوران صرف فرنیچر اور سرکاری ریکارڈ شفٹ ہوگا، عمارتوں میں نصب مستقل اشیا اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button