ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

آر ڈی اے ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن نوشین اسرار اور دیگر افسران نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا خیرمقدم کیا ۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے افسران کو دیانت داری، شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور عوامی خدمت کے جذبے سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔تمام ڈائریکٹوریٹس کے درمیان مؤثر رابطے، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بہترین انتظامی کارکردگی پر زور دیا گیا۔غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت، معیاری، شفاف اور عوام دوست خدمات کی فراہمی آر ڈی اے کی اولین ترجیح ہے

جواب دیں

Back to top button